Friday , July 19 2019
Home / News / APNA Ghar Housing in Lodhran, Chishtian and Renala Khord Okara – Application Submission Soon

APNA Ghar Housing in Lodhran, Chishtian and Renala Khord Okara – Application Submission Soon

Applications for APNA Ghar Housing Scheme from next week for Lodhran, Chishtian (Bahawalnagar, and Renala Khord (Okara)

صوبائی وزیر ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت پھاٹا بورڈ کا 48 واں اجلاس گزشتہ روز محکمہ ہاو¿سنگ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری ہاو¿سنگ محمد حسن اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری ہاو¿سنگ، ڈی جی پھاٹا ضیاءالدین ستی، دیگر پھاٹا ممبران، سیکرٹری کالونیز بورڈ آف ریونیو، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمہ جات کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ میں گھروں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ اشتہاری مہم چلانے، پھاٹا کی استعداد کار میں اضافے، حکومت اور پرائیویٹ ڈیویلپرز کے اشتراک کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے جیسے معاملات پر بحث کی گئی۔ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت اجلاس میں پھاٹا بورڈ نے لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں سستے گھروں کی تعمیر اور درخواستوں کی طلبی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں، رینالہ خورد میں اپنا گھر ہاو¿سنگ سکیم کے لیے درخواستیں آئندہ ہفتے میں طلب کر لی جائیں گی۔ عوام الناس کی آگاہی کے لیے تمام مقامی و قومی اخبارات و ٹی وی چینلز پر اشتہارات دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ بحث منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان خود کریں گے۔

Process of Applicants Scrutiny

اصولی طور پر مستحق افراد کی نشاندہی کے لیے درخواستوں کی سکروٹنی متعلقہ اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہاو¿سنگ کمیٹیوں کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا گھر ہاو¿سنگ سکیم میں درخواست دینے کے لیے خاندان کی مجموعی آمدن کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ اس بارے میں درخواست کنندہ فرد یا خاندان سے حلفیہ بیان لیا جائے گا کہ وہ پہلے سے کسی گھر یا رہائشی پلاٹ کی ملکیت نہیں رکھتا۔ گھروں کی الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی ہو گی تا کہ تمام درخواست کنندگان کو الاٹمنٹ کا یکساں موقع فراہم کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر ہاو¿سنگ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ درخواست کنندگان 250 روپے میں درخواست فارم حاصل کر سکیں گے۔ منصوبوں کا پی سی- ون تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

Naya Pakistan Housing Project – Application Form Download

About fjtown

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.