Wednesday , February 20 2019
Home / News / Low Cost Houses in Punjab – 1st Phase from Lodhran, Chishtian and Okara – Task Force First Meeting in Lahore

Low Cost Houses in Punjab – 1st Phase from Lodhran, Chishtian and Okara – Task Force First Meeting in Lahore

پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق ٹاسک فورس کا باقاعدہ پہلا اجلاس

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق پنجاب ٹاسک فورس کا پہلا باقاعدہ اجلاس گزشتہ روز محکمہ ہاؤسنگ میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت بننے والے گھروں کے متوقع نقشے، تعمیراتی لاگت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ہاؤسنگ سے متعلق دیگر معاملات زیرِ بحث آئے۔

میاں محمود الرشید نے اجلاس کے شرکاء کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بتاتے کہا کہ لودھراں میں 1786، چشتیاں میں 2288 اور رینالہ خورد میں 1718 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں اشتہارات کے بعد درخواستوں کی طلبی آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی۔ سکیم کا باقاعدہ افتتاح فروری کے وسط میں وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں چنیوٹ، بوریوالہ، مظفرگڑھ اور فیصل آباد پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ مارچ تک پنجاب کے تقریباً 50 فیصد اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عزم ہے۔

پرائیویٹ ڈویلپرز کے ساتھ ملکر سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے لیے حکومت پرائیویٹ ڈیویلپرز کے تعاون کی خواہاں ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات سے شہروں میں آنے کے رجحان سے شہروں میں آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ دیکھنے میں آیا اس لیے پنجاب کے ہزاروں دیہات بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گھروں کی تعمیر سے شہروں پر بوجھ کم ہو گا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو اپنے روزگار کے پاس رہائش میسر ہو گی۔ رورل ہاؤسنگ کے حوالے سے ایک ماڈل زیرِ غور ہے جسے مزید غور و خوض کے بعد فائنل کیا جائے گا۔

میاں محمود الرشیدنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو قومی سطح کے ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے۔ عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے امید کی کرن ہے۔



About fjtown

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.