Monday , August 19 2019
Home / News / Naya Pakistan Housing Project Launching in Current Month of March – Revealed in NA Standing Committee

Naya Pakistan Housing Project Launching in Current Month of March – Revealed in NA Standing Committee


نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم رواں ماہ لانچ ہوگی: قائمہ کمیٹی میں انکشاف

New Published in daily Nawaiwaqt Lahore on Mar 12th, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم رواں ماہ لانچ کردی جائے گی، نجی شعبے نے پانچ لاکھ 70ہزار ایکڑ زمین کی پیش کش کی ہے، ارکان پارلیمنٹ کو ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹ دینے کی پابندی برقرار ہے، بہارہ کہو ون سکیم پر تعمیراتی کام بھی اسی ماہ شروع ہوجائیں گے، نیب اور دیگر اداروں نے کلیئرنس دیدی ہے۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران بعض ارکان نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت دیہی علاقوں میں تین مرلے کے گھروں کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں کہ دیہاتی اس گھر میں اپنے مال مویشی کیسے رکھ سکیںگے، اناج کہاں رکھیں گے، بھینسیں اور گائیں کہاں باندھی جائیں گی۔ پھر دیہاتوں میں لوگوں کے 10,10 بچے بھی ہوتے ہیں کیا وہ تین مرلے کے گھر میں رہ سکیں گے، ہائوسنگ سکیموں کیلئے درخواست گزاروں کی جمع رقوم سے وصول ہونے والے سود کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کا اجلاس پیر کو کمیٹی چیئرمین محمد نجیب ہارون کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، قائمہ کمیٹی ہائوسنگ و تعمیرات نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سمیت ہائوسنگ فائونڈیشن اور وزارت کے دیگر تمام منصوبوں پر جامع بریفنگ طلب کرلی ہے۔ ابتدائی بریفنگ میں متعلقہ حکام کمیٹی ارکان کو مطمئن نہ کرسکے۔

Naya Pakistan Housing Project Launching in Current Month of March – Revealed in NA Standing Committee

About fjtown

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.