Pearl City Housing Scheme Multan – Allottees in High Court Multan Bench

Pearl City Housing Scheme Multan – Allottees in High Court Multan Bench

(News Report Published in Daily Nawaiwat Multan Edition on Friday, November 3, 2017)

پی سی سٹی کے الاٹیز کی درخواست پر صدر الدین ہاشوانی و دیگر کو نوٹس

 

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ملتان میں پرل کانٹیننٹل ’’پی سی‘‘ سٹی کے نام سے بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی میں مکانات کو مکینوں کے نام منتقل نہ کرنے اور قواعد کے برعکس اقدامات کی رٹ درخواست پر مالک پی سی سٹی صدر الدین ہاشوانی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔ عدالت نے ایم ڈی اے اور پی سی سٹی مالکان سے 28 نومبر تک معاملہ پر وضاحت بھی مانگ لی ہے۔

Petitioners of Case

عدالت عالیہ میں ملک فیصل حسن اور عبدالقادر سمیت کل 22 درخواست گزاروں نے اپنے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی کے ذریعے دائر رٹ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 8 سال قبل پی سی سٹی کے نام سے بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شاندار گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا۔ 1 کنال کا پلاٹ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔

What are Problems Being Faced by Allottees?

اب صورتحال یہ ہے کہ 8 سال گزرنے کے باوجود نہ تو منصوبہ مکمل ہوا ہے اور نہ ہی گھروں کی ملکیت ہمارے نام منتقل ہو سکی ہے۔ پی سی سٹی مالکان نے ا س کالونی کی ساری اراضی بنک کو رہن رکھوا دی ہے جس کی وجہ سے ملکیت منتقلی ممکن ہی نہیں ہے۔ اسی طرح کالونی میں گیس فراہم نہیں کی گئی نہ ہی مسجد تعمیر کی گئی اور نہ ہی کمیونٹی سنٹر بنایا گیا جبکہ گراسی پلاٹ اور پارک کی جگہ تک کو کمرشل مقاصد کے لئے فروخت کر دیا گیا ہے۔ گھروں کی تعمیر بھی ناقص کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ سے کارروائی کی استدعا ہے۔

Location map of Pearl City Multan

Pearl City Multan Inauguration

pearl-city-multan-location-map

Share