Smart Housing Card for Government Employees

Federal Govt will issue Smart Housing Card to Government Employees

وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو اسمارٹ ہاؤسنگ کارڈ جاری گی۔

اس کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ جن ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے

کراچی: وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو اسمارٹ ہاؤسنگ کارڈ جاری گی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارڈ نادرا کے تعاون سے وزارت ہاؤسنگ تیار کرائے گی ۔یہ کارڈ ان سرکاری ملازمین کے لیے تیار کیے جائیں گے جنہیں وفاقی حکومت کی رہائشی کالونیوں میں مختلف کیٹگریز کے تحت فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ کیے گئے ہیں ۔ان کارڈز کی تیاری کے لیے وزارت ہاؤسنگ اور نادرا میں جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

Model Housing Society

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سرکاری ملازمین کو فلیٹس یا کوارٹرز الاٹ کیے گئے ہیں ان کو وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے ایک فارم جاری کیا جائے گا جس میں ان ملازمین سے ان کی سروس اور ان کو حاصل فلیٹ یا کوارٹر کے بارے میں تفصیلات معلوم کی جائینگی۔ اس کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ جن ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے۔ یہ کارڈ ان ملازمین کو جاری کیے جائینگے جن کے یوٹیلٹی بلزکلیئر ہونگے

Share